كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ ذِكْرُ الرِّوَايَاتِ الْمُغَلَّظَاتِ فِي شُرْبِ الْخَمْرِ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي نُعْمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَنَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالُوا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ ثُمَّ إِنْ شَرِبَ فَاجْلِدُوهُ ثُمَّ إِنْ شَرِبَ فَاجْلِدُوهُ ثُمَّ إِنْ شَرِبَ فَاقْتُلُوهُ
کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل وہ روایات جن سے معلوم ہوتاہے کہ شراب پینا گناہ کبیرہ ہے حضرت ابن عمر ؓ اور صحابہ ؓ کی ایک جماعت سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا ’’جو شخص شراب پیے ، اسے کوڑے لگاؤ ۔ پھرشراب پیے تو پھر کوڑے لگاؤ ۔ پھر پی لے تو پھر کوڑے لگاؤ ۔ اور اگر (چوتھی دفعہ) پھر پی بیٹھے تو اسے قتل کر دو۔،،