سنن النسائي - حدیث 5654

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ الْإِذْنُ فِي شَيْءٍ مِنْهَا صحيح أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ عَنْ الْأَحْوَصِ بْنِ جَوَّابٍ عَنْ عَمَّارِ بْنِ رُزَيْقٍ أَنَّهُ حَدَّثَهُمْ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ فَتَزَوَّدُوا وَادَّخِرُوا وَمَنْ أَرَادَ زِيَارَةَ الْقُبُورِ فَإِنَّهَا تُذَكِّرُ الْآخِرَةَ وَاشْرَبُوا وَاتَّقُوا كُلَّ مُسْكِرٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5654

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل (مذکورہ برتنوں میں سے )ہر ایک میں اجازت کا بیان حضرت بریدۃؓ سے مروی ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ میں نے تمھیں (تین دن سے زائد) قربانیوں کے گوشت (کھانے )سے منع فرمایا تھا ۔اب (تمھیں اجازت ہے ) سفر میں ساتھ لے کرجاؤ یا محفوظ کر کے رکھو ۔ اسی طرح جو شخص قبروں کی زیارت کو جانا چاہے ،وہ جا سکتا ہے کیو نکہ وہ آخرت کی یاد دلاتی ہیں ۔ اسی طرح (جس برتن کی نبیذ چاہو )پیو لیکن ہر نشہ آور مشروب سے بچو۔،،