سنن النسائي - حدیث 5652

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ الْإِذْنُ فِي الِانْتِبَاذِ الَّتِي خَصَّهَا بَعْضُ الرِّوَايَاتِ الَّتِي أَتَيْنَا عَلَى ذِكْرِهَا الْإِذْنِ فِيمَا كَانَ فِي الْأَسْقِيَةِ مِنْهَا صحيح أَخْبَرَنَا سَوَّارُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَوَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ الدُّبَّاءِ وَالنَّقِيرِ وَالْجَرِّ وَالْمُزَفَّتِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5652

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل چمڑے کے مشکیزوں میں نبیذ بنانے کی اجازت کا بیان حضرت جابر ﷜ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کے برتن ،کھجور کی جڑ کے برتن (روغنی )مٹکے اور تارکول لگے ہوئے برتن (میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ۔