سنن النسائي - حدیث 5651

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ الْإِذْنُ فِي الِانْتِبَاذِ الَّتِي خَصَّهَا بَعْضُ الرِّوَايَاتِ الَّتِي أَتَيْنَا عَلَى ذِكْرِهَا الْإِذْنِ فِيمَا كَانَ فِي الْأَسْقِيَةِ مِنْهَا صحيح أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ يَعْنِي الْأَزْرَقَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُنْبَذُ لَهُ فِي سِقَاءٍ فَإِذَا لَمْ يَكُنْ لَهُ سِقَاءٌ نَنْبِذُ لَهُ فِي تَوْرِ بِرَامٍ قَالَ وَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدُّبَّاءِ وَالنَّقِيرِ وَالْمُزَفَّتِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5651

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل چمڑے کے مشکیزوں میں نبیذ بنانے کی اجازت کا بیان حضرت جابر ؓ سے روایت ہے ، انھو ں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے چمڑے کے مشکیز ے میں نبیذ بنائی جاتی تھی اور جب مشکیز ہ میسر نہ ہوتا تو پتھر کے کو نڈے میں آپ کے لیے نبیذ بنائی جاتی ۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کےبرتن ،کھجور کی جڑ کے برتن اور تاکولگے ہوئے مٹکے سے منع فرمایا ہے ۔