سنن النسائي - حدیث 5647

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ ذِكْرُ الدَّلَالَةِ عَلَى النَّهْيِ لِلْمَوْصُوفِ مِنَ الْأَوْعِيَةِ الَّتِي تَقَدَّمَ ذِكْرُهَا، كَانَ حَتْمًا لَازِمًا لَا عَلَى تَأْدِيبٍ ضعيف أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ عَمٍّ لَهَا يُقَالُ لَهُ أَنَسٌ قَالَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَلَمْ يَقُلْ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مَا آتَاكُمْ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا قُلْتُ بَلَى قَالَ أَلَمْ يَقُلْ اللَّهُ وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا أَنْ يَكُونَ لَهُمْ الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ قُلْتُ بَلَى قَالَ فَإِنِّي أَشْهَدُ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ النَّقِيرِ وَالْمُقَيَّرِ وَالدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5647

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل اس بات کی دلیل کہ مذکورہ برتنوں سےنہی قطعا حرمت پرمحمول تھی نہ کہ کراہت پر حضرت اسماء بنت بزید سے روایت ہے کہ ان کے چچا زاد بھائی حضرت انس سے منقول ہے کہ حضرت ابن عباس ؓ نے کہا : کیا اللہ تعالی نے (قرآن مجید میں) یہ نہیں فرمایا : ’’او جو کچھ تمھیں اللہ کا رسول دے ، وہ لے لو اور جس چیز سےروک دے ، اس سے رک جاؤ ۔،، میں نےکہا : کیو ں نہیں (بلکہ فرمایاہے ۔) پھر انھوں کہا :کیا اللہ تعالی نےیہ نہیں فرمایا : ’’کسی مومن مرد یا مومنہ عورت کو لائق نہیں کہ جب اللہ تعالی اور اس کا رسول فیصلہ فرما دیں تو وہ اپنا اختیار استعمال کرے ؟،، میں نے گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےکھجور کی جڑ کے برتن ، تارکول لگے برتن ، کدو کے برتن اور روغنی مٹکے سےمنع فرمایاہے ۔