سنن النسائي - حدیث 5643

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ ذِكْرُ النَّهْيِ عَنْ نَبِيذِ الدُّبَّاءِ، وَالنَّقِيرِ، وَالْمُقَيَّرِ، وَالْحَنْتَمِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ سَمِعْتُ إِسْحَقَ وَهُوَ ابْنُ سُوَيْدٍ يَقُولُ حَدَّثَتْنِي مُعَاذَةُ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ نَبِيذِ النَّقِيرِ وَالْمُقَيَّرِ وَالدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ فِي حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ قَالَ إِسْحَقُ وَذَكَرَتْ هُنَيْدَةُ عَنْ عَائِشَةَ مِثْلَ حَدِيثِ مُعَاذَةَ وَسَمَّتْ الْجِرَارَ قُلْتُ لِهُنَيْدَةَ أَنْتِ سَمِعْتِيهَا سَمَّتْ الْجِرَارَ قَالَتْ نَعَمْ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5643

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل کدو کے برتن ،کھجور کی جڑ کے برتن ،تارکول لگے اور روغنی مٹکے کی نبیذ پینے کی ممانعت حضر ت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کی جڑ کے برتن ،تارکول لگے برتن ،کدوبرتن اورروغنی مٹکے میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ۔ یہ ابن علیہ کی روایت میں ہے ۔ اسحاق نے کہا کہ ہنیدہ نےحضرت عائشہ ؓ سے معاذہ کی حدیث کے مثل بیان کیا ہے اور (مطلقا ) مٹکوں کا ذکرکیا ۔میں نے ہنیدہ سے کہا :تونے ان (حضرت عائشہ ؓ )سے سنا ، انھوں نے مٹکوں ( مٹی کے گھڑوں ) کا نام لیا تھا ؟ اس (ہنیدہ )نے کہا : ہاں ۔