كِتَابُ الْمَوَاقِيتِ بَاب النَّهْيِ عَنْ الصَّلَاةِ عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَتَحَرَّ أَحَدُكُمْ فَيُصَلِّيَ عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَعِنْدَ غُرُوبِهَا
کتاب: اوقات نماز سے متعلق احکام و مسائل
سورج کے طلوع ہوتے وقت نماز پڑھنا منع ہے
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ طلوع و غروب شمس کے وقت نماز پڑھی جائے۔
تشریح :
گویا ان اوقات میں قصداً نماز شروع کرنا درست نہیں ہے۔ اگر کوئی شخص پہلے سے نماز پڑھ رہا ہے، اسی دوران میں سورج طلوع ہوجائے یا غروب ہوجائے یا سر پر آجائے تو نماز فاسد نہ ہوگی، وہ نماز جاری رکھے۔
گویا ان اوقات میں قصداً نماز شروع کرنا درست نہیں ہے۔ اگر کوئی شخص پہلے سے نماز پڑھ رہا ہے، اسی دوران میں سورج طلوع ہوجائے یا غروب ہوجائے یا سر پر آجائے تو نماز فاسد نہ ہوگی، وہ نماز جاری رکھے۔