سنن النسائي - حدیث 5639

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ النَّهْيُ عَنْ نَبِيذِ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالْمُزَفَّتِ حسن أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ عَوْنِ بْنِ صَالِحٍ الْبَارِقيِّ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ نَصْرٍ وَجُمَيْلَةَ بِنْتِ عَبَّادٍ أَنَّهُمَا سَمِعَتَا عَائِشَةَ قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْ شَرَابٍ صُنِعَ فِي دُبَّاءٍ أَوْ حَنْتَمٍ أَوْ مُزَفَّتٍ لَا يَكُونُ زَيْتًا أَوْ خَلًّا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5639

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل کدو کے برتن ،روغنی مٹکے اور تارکول لگے ہوئے برتن کی نبیذ کی ممانعت حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا کہ میں نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا مشروب پینےسے منع فرماتے سناجو کدو کے برتن یا روغنی مٹکے یا تارکول لگے ہوئے برتن میں تیار کیا گیا ہے ، علاوہ زیتون کے تیل اور سرکے ۔
تشریح : علاوہ زیتوں کے تیل کے ،، یہ بات یادر ہے کہ تیل ،خواہ زیتون کا ہو یا کسی اور چیز کا کسی بھی برتن میں ہو استعمال ہو سکتا ہے کیو نکہ تیل میں نشہ پید ا ہونے کا امکان نہیں ۔ اسی طرح سرکہ وغیرہ کیونکہ نہی کی وجہ تو نشہ ہے جواس میں پیدا نہیں ہوتا۔ علاوہ زیتوں کے تیل کے ،، یہ بات یادر ہے کہ تیل ،خواہ زیتون کا ہو یا کسی اور چیز کا کسی بھی برتن میں ہو استعمال ہو سکتا ہے کیو نکہ تیل میں نشہ پید ا ہونے کا امکان نہیں ۔ اسی طرح سرکہ وغیرہ کیونکہ نہی کی وجہ تو نشہ ہے جواس میں پیدا نہیں ہوتا۔