سنن النسائي - حدیث 5636

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ ذِكْرُ النَّهْيِ عَنْ نَبِيذِ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالنَّقِيرِ صحيح أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ الْمُثَنَّى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الشُّرْبِ فِي الْحَنْتَمِ وَالدُّبَّاءِ وَالنَّقِيرِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5636

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل کدو کےبرتن ، روغنی مٹکے اور کھجور کی جڑ سے بنائے گئے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت حضرت ابو سعید خدری ﷜ سےروایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روغنی مٹکے ،کدو کےبرتن اور کھجور کی جڑ سے بنائے گئے برتن میں بنائی گئی نبیذ پینے سے منع فرمایا ۔
تشریح : مباد ا اس میں نشہ ہو مگر ہلکا ہونے کی وجہ سے محسوس نہ ہو ۔ یہ حکم ابتدا میں تھا جب لوگ شراب کے رسیا تھے اور انھیں شراب سے روک دیا گیا تھا۔ معمولی نشہ ان کو محسوس نہیں ہوتا تھا ۔ بعد میں جب نشے والی بات پرانی ہوگئی تو ان برتنوں میں نبیذ میں کی اجازت دے دی گئی ، بشرطیکہ اس میں نشہ نہ ہو ۔ یہ جمہور اہل علم کا مسلک ہے ۔ مباد ا اس میں نشہ ہو مگر ہلکا ہونے کی وجہ سے محسوس نہ ہو ۔ یہ حکم ابتدا میں تھا جب لوگ شراب کے رسیا تھے اور انھیں شراب سے روک دیا گیا تھا۔ معمولی نشہ ان کو محسوس نہیں ہوتا تھا ۔ بعد میں جب نشے والی بات پرانی ہوگئی تو ان برتنوں میں نبیذ میں کی اجازت دے دی گئی ، بشرطیکہ اس میں نشہ نہ ہو ۔ یہ جمہور اہل علم کا مسلک ہے ۔