سنن النسائي - حدیث 5635

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ ذِكْرُ النَّهْيِ عَنْ نَبِيذِ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالنَّقِيرِ صحيح أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَكَمِ بْنِ فَرْوَةَ يُقَالُ لَهُ ابْنُ كُرْدِيٍّ بَصْرِيٌّ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْخَالِقِ الشَّيْبَانِيِّ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدًا يُحَدِّثُ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5635

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل کدو کےبرتن ، روغنی مٹکے اور کھجور کی جڑ سے بنائے گئے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےکدو کےبرتن ،روغنی مٹکے اور کھجور کی جڑ سے بنائے گئے برتن میں نبیذ بنانے سےمنع فرمایا ۔
تشریح : کھجور کی جڑ کو اندر سے کرید کربرتن کی صورت دی جاتی ہے ۔ اسے نقیر کہا جاتا تھا۔ یہ برتن بھی شراب بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا ۔ اس میں مسام نہیں ہوتے تھے ،لہذا نشہ جلدی پیدا ہوتا تھا ۔ شراب کی حرمت کے ساتھ ان برتنوں سے بھی روک دیا گیا مگر بعد میں اس برتن کی اجازت دے دی گئی ۔(دیکھیے ،روایت :5550.) کھجور کی جڑ کو اندر سے کرید کربرتن کی صورت دی جاتی ہے ۔ اسے نقیر کہا جاتا تھا۔ یہ برتن بھی شراب بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا ۔ اس میں مسام نہیں ہوتے تھے ،لہذا نشہ جلدی پیدا ہوتا تھا ۔ شراب کی حرمت کے ساتھ ان برتنوں سے بھی روک دیا گیا مگر بعد میں اس برتن کی اجازت دے دی گئی ۔(دیکھیے ،روایت :5550.)