سنن النسائي - حدیث 5627

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ النَّهْيُ عَنْ نَبِيذِ الدُّبَّاءِ صحيح أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ الدُّبَّاءِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5627

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل کدو کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کے برتن (میں نبیذ بنانے )سےمنع فرمایا ہے۔
تشریح : بڑا کدو سوکھ جائے تواس کو اندر سے صاف کر لیا جاتاہے ۔اس کاچھلکا بڑ ا سخت ہوجاتا ہے اور وہ برتن جیسا بن جا تا ہے ۔اہل جاہلیت اس میں شراب بناتے تھے کیو نکہ مسام نہ ہو نے کی وجہ سے اس میں خوب نشہ پید ہوتا تھا ۔شراب حرام ہوئی تو آپ نے شراب کے برتنوں سے بھی منع فر مادیا مگر بعد میں برتنوں کے استعمال کی اجازب دے دی ،البتہ نشہ پیدا نہیں ہوا چاہیے ۔احتیاط یہی ہے کہ ایسے برتن نبیذ کےلیے استعمال نہ کیے جائیں ۔ بڑا کدو سوکھ جائے تواس کو اندر سے صاف کر لیا جاتاہے ۔اس کاچھلکا بڑ ا سخت ہوجاتا ہے اور وہ برتن جیسا بن جا تا ہے ۔اہل جاہلیت اس میں شراب بناتے تھے کیو نکہ مسام نہ ہو نے کی وجہ سے اس میں خوب نشہ پید ہوتا تھا ۔شراب حرام ہوئی تو آپ نے شراب کے برتنوں سے بھی منع فر مادیا مگر بعد میں برتنوں کے استعمال کی اجازب دے دی ،البتہ نشہ پیدا نہیں ہوا چاہیے ۔احتیاط یہی ہے کہ ایسے برتن نبیذ کےلیے استعمال نہ کیے جائیں ۔