سنن النسائي - حدیث 5624

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ الْجَرُّ الْأَخْضَرُ صحيح ، خ ( 5596 ) بلفظ : " لا " لم يذكر : " أدري " ، و هو شاذ أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَى يَقُولُ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ الْأَخْضَرِ قُلْتُ فَالْأَبْيَضُ قَالَ لَا أَدْرِي

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5624

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل سبز مٹکے کا بیان حضرت ابن ابی اوفی ﷜ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سبز مٹکے کی نبیذ سے منع فرمایا ہے ۔میں نے کہا :سفید مٹکا (جائز ہے ؟)انھوں نے فرمایا :میں نہیں جانتا ۔
تشریح : سبز مٹکے سے مراد وہ مٹکا ہے جسے روغن لگا کر مسام بند کر دیے گئے ہوں ۔ایسے مٹکے میں نبیذ بنائی جائے تو جلدی نشہ پیدا ہو نے کا خطرہ ہو تاہے ،اس لیے اس سے منع فرمایا گیا ۔صحیح بخاری میں (حدیث 5596) میں لفظ ’’لا،، کے ساتھ روایت منقول ہے ،یعنی جوابا انھوں نے فرمایا کہ سفید مٹکےے میں بھی جائز نہیں ،جبکہ مذکورہ روایت میں ’’لا،، کے ساتھ ’’ادری ،، کا بھی اضاف ہے جو شیخ البانی ﷫ کے نزدیک شاذہے ۔ سبز مٹکے سے مراد وہ مٹکا ہے جسے روغن لگا کر مسام بند کر دیے گئے ہوں ۔ایسے مٹکے میں نبیذ بنائی جائے تو جلدی نشہ پیدا ہو نے کا خطرہ ہو تاہے ،اس لیے اس سے منع فرمایا گیا ۔صحیح بخاری میں (حدیث 5596) میں لفظ ’’لا،، کے ساتھ روایت منقول ہے ،یعنی جوابا انھوں نے فرمایا کہ سفید مٹکےے میں بھی جائز نہیں ،جبکہ مذکورہ روایت میں ’’لا،، کے ساتھ ’’ادری ،، کا بھی اضاف ہے جو شیخ البانی ﷫ کے نزدیک شاذہے ۔