سنن النسائي - حدیث 5622

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ النَّهْيِ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ، مُفْرَدًا صحيح أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ سُوَيْدِ بْنِ مَنْجُوفٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ هِشَامِ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ سَأَلْنَا ابْنَ عُمَرَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ فَقَالَ حَرَّمَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ سَمِعْتُ الْيَوْمَ شَيْئًا عَجِبْتُ مِنْهُ قَالَ مَا هُوَ قُلْتُ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ فَقَالَ حَرَّمَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ صَدَقَ ابْنُ عُمَرَ قُلْتُ مَا الْجَرُّ قَالَ كُلُّ شَيْءٍ مِنْ مَدَرٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5622

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل خالص مٹی کے مٹکے میں نبیذ بنانے کی ممانعت حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے ، انھوں نےکہا کہ ہم نے حضرت ابن عمر ؓ سے مٹکے کی نبیذ کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےاسے حرام قرار دیا ہے ۔پھڑ میں حضرت ابن عباس ؓ کے پاس حاضر ہوا اور کہا کہ میں نے آج ایک ایسی باب سنی ہے جس پر مجھے بہت تعجب ہو اہے ۔ انھوں نے کہا :وہ کیا بات ہے ؟ میں نے کہا : میں نے حضرت ابن عمر ؓسے مٹکے کی نبیذ کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حرام قرار دیا ہے ۔ حضرت ابن عباس ؓ نے کہا کہ حضرت ابن عمر ؓ نے سچ فرمایا ۔ میں نے کہا : جی ! مٹکے سے کیا مراد ہے ؟ انھوں نے فرمایا ،مٹی سے بنا ہو ا ہر برتن ۔