سنن النسائي - حدیث 5617

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ النَّهْيِ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ، مُفْرَدًا صحيح أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ طَاوُسٍ قَالَ قَالَ رَجُلٌ لِابْنِ عُمَرَ أَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ قَالَ نَعَمْ قَالَ طَاوُسٌ وَاللَّهِ إِنِّي سَمِعْتُهُ مِنْهُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5617

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل خالص مٹی کے مٹکے میں نبیذ بنانے کی ممانعت حضرت طاؤس سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمرؓ سے پوچھا : کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹکے کی نبیذ سے منع فرمایا ہے ؟ انھوں نے فرمایا :ہاں ۔ حضرت طاؤس نے کہا : اللہ کی قسم! میں نے یہ (الفاظ)ان (حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ ) سے سنے ہیں ۔
تشریح : یہاں اگر چہ مطلق مٹکے کا ذکر کیا گیا ہے مگر دیگر روایات میں یہ قید بھی ہے کہ جس مٹکے پر تارکول یا روغن لگا کر اس کے مسام بند کر دیے گئے ہوں ۔ تفصیل ملا حظہ فرمائیے (احادیث :5550،5615،5612) یہاں اگر چہ مطلق مٹکے کا ذکر کیا گیا ہے مگر دیگر روایات میں یہ قید بھی ہے کہ جس مٹکے پر تارکول یا روغن لگا کر اس کے مسام بند کر دیے گئے ہوں ۔ تفصیل ملا حظہ فرمائیے (احادیث :5550،5615،5612)