سنن النسائي - حدیث 5615

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ النَّهْيُ عَنْ نَبِيذِ الْجِعَةِ، وَهُوَ شَرَابٌ يُتَّخَذُ مِنَ الشَّعِيرِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ عَنْ إِسْمَعِيلَ وَهُوَ ابْنُ سُمَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكُ بْنُ عُمَيْرٍ قَالَ قَالَ صَعْصَعَةُ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ انْهَنَا يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عَمَّا نَهَاكَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5615

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل جعہ نبیذ حرام ہے اور یہ مشروب جو سے تیار کیا جا تا ہے حضرت صعصہ نے حضرت علی بن ابی طالب ﷜ سے کہا : اے امیر المو منین ! ہمیں اس چیز سے منع فرمائیے جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو روکا ہو ۔ انھو ں نے کہا :رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کدو کے برتن اور مٹکے (میں نبیذ وغیرہ بنانے )سے منع فرمایا ۔
تشریح : یہ نہیں پہلے تھی بعد میں آپ نے اجازت فرمادی کہ برتن کسی چیز کو حلا ل یا حرام نہیں کرتا ،البتہ نشے سے بچو۔ اس حدیث کی متعلقہ باب سے کوئی مناسبت نہیں الا یہ کہ سابقہ حدیث کا ٹکڑا ہو ۔ یہ نہیں پہلے تھی بعد میں آپ نے اجازت فرمادی کہ برتن کسی چیز کو حلا ل یا حرام نہیں کرتا ،البتہ نشے سے بچو۔ اس حدیث کی متعلقہ باب سے کوئی مناسبت نہیں الا یہ کہ سابقہ حدیث کا ٹکڑا ہو ۔