سنن النسائي - حدیث 5614

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ النَّهْيُ عَنْ نَبِيذِ الْجِعَةِ، وَهُوَ شَرَابٌ يُتَّخَذُ مِنَ الشَّعِيرِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ قَالَ حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ صُوحَانَ عَنْ عَلِيٍّ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ قَالَ نَهَانِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ حَلْقَةِ الذَّهَبِ وَالْقَسِّيِّ وَالْمِيثَرَةِ وَالْجِعَةِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5614

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل جعہ نبیذ حرام ہے اور یہ مشروب جو سے تیار کیا جا تا ہے حضرت علی ﷜ سے روایت ہے کہ نبی اکر م صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سونے کی انگوٹھی ، قسی (ریشمی )کپڑے ، سرخ ریشمی گدیلے اور جو کی نبیذ سے منع فرمایا ۔
تشریح : ’’ منع فرمایا،، قلیل وکثیر کا فرق نہیں فرمایا جبکہ یہ مشروب جو سے تیار ہوتا ہے ۔اور احناف کے نزدیک اس مشروب کو نشے سے کم کم پینا جائز ہے ۔ کیا یہ صریح حدیث کی صریح مخالفت نہیں ؟ ’’ منع فرمایا،، قلیل وکثیر کا فرق نہیں فرمایا جبکہ یہ مشروب جو سے تیار ہوتا ہے ۔اور احناف کے نزدیک اس مشروب کو نشے سے کم کم پینا جائز ہے ۔ کیا یہ صریح حدیث کی صریح مخالفت نہیں ؟