سنن النسائي - حدیث 5610

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ تَحْرِيمُ كُلِّ شَرَابٍ أَسْكَرَ كَثِيرُهُ حسن صحيح أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5610

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل جو مشروب زیادہ پنیے سے نشہ آتا ہو اسے پینا مطلقا حرام ہے حضرت عمر و بن شعیب کے پر دادا محترم (حضرت عبد اللہ بن عمر و ؓ ) سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس مشروب کا زیادہ پینا نشہ آور ہو ، اس کو تھوڑا پینا بھی حرام ہے ۔،،
تشریح : حناف کا خیالہ کہ خمر تو قلیل بھی حرام ہے اور کثیر بھی ، مگر دوسرے نشہ آور مشروب نشے کی حدسے کم کم پیے جا سکتے ہیں ۔ یہ حدیث ان کی تردید کرتی ہے ۔احناف کے نزدیک خمر کسے کہتے ہیں ؟ یہ بحث پیچھے گزر چکی ہے ۔ حناف کا خیالہ کہ خمر تو قلیل بھی حرام ہے اور کثیر بھی ، مگر دوسرے نشہ آور مشروب نشے کی حدسے کم کم پیے جا سکتے ہیں ۔ یہ حدیث ان کی تردید کرتی ہے ۔احناف کے نزدیک خمر کسے کہتے ہیں ؟ یہ بحث پیچھے گزر چکی ہے ۔