سنن النسائي - حدیث 5608

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ تَفْسِيرُ الْبِتْعِ، وَالْمِزْرِ صحيح الإسناد أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ آيَةَ الْخَمْرِ فَقَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ الْمِزْرَ قَالَ وَمَا الْمِزْرُ قَالَ حَبَّةٌ تُصْنَعُ بِالْيَمَنِ فَقَالَ تُسْكِرُ قَالَ نَعَمْ قَالَ كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5608

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل بتع اور مزر کی تفسیر حضرت ابن عمر ﷜ نےکہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا تو شراب (کی حرمت) والی آیت پڑھی ۔ایک آدمی نے کہا : اے اللہ کے رسول ! مزر کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ آپ نےفرمایا :’’مزر کیا ہوتاہے ؟،، اس نے کہا یمن میں غلے کی کسی قسم سےتیار کیا جاتاہے ۔ آپ نے فرمایا :’’ اس میں نشہ ہوتا ہے ؟،، اسنے کہا : ہاں - آپ نے فرمایا :’’ ہر نشہ آور چیز حرام ہے ۔،،