سنن النسائي - حدیث 5607

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ تَفْسِيرُ الْبِتْعِ، وَالْمِزْرِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ ابْنِ فُضَيْلٍ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ بِهَا أَشْرِبَةً يُقَالُ لَهَا الْبِتْعُ وَالْمِزْرُ قَالَ وَمَا الْبِتْعُ وَالْمِزْرِ قُلْتُ شَرَابٌ يَكُونُ مِنْ الْعَسَلِ وَالْمِزْرُ يَكُونُ مِنْ الشَّعِيرِ قَالَ كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5607

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل بتع اور مزر کی تفسیر حضرت ابو بردہ کے والد محتر م (حضرت ابو موسی اشعر ی ﷜ نےفرمایا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم نےمجھے یمن کی طرف بھیجا تو میں نےکہا : اے اللہ کے رسول !یمن میں کئی قسم کے مشروب ہیں جنھیں بتع اور مزر کہا جاتا ہے ۔ آپ نے فرمایا : ’’بتع اور مزر کیاہیں ؟،، میں نےعر ض کیا : بتع تو ایسا مشروب ہے جو شہد سے تیار کیا جاتاہے اور مزر جوسے ۔آپ نے فرمایا :’’ ہر نشہ آور چیز حرام ہے ۔
تشریح : ’’مزر ،، جوار کے علاوہ جو حتی کہ گندم سے بھی تیار کیا جاتاتھا ، لہذا یہ تناقص نہیں ۔یہ ایک قسم کی نبیذ ہوتی تھی۔ ’’مزر ،، جوار کے علاوہ جو حتی کہ گندم سے بھی تیار کیا جاتاتھا ، لہذا یہ تناقص نہیں ۔یہ ایک قسم کی نبیذ ہوتی تھی۔