سنن النسائي - حدیث 5601

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ تَحْرِيمُ كُلِّ شَرَابٍ أَسْكَرَ صحيح الإسناد مقطوع أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ أَنْبَأَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ شَيْبَانَ السَّدُوسِيُّ قَالَ سَمِعْتُ عَطَاءً سَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ إِنَّا نَرْكَبُ أَسْفَارًا فَتُبْرَزُ لَنَا الْأَشْرِبَةُ فِي الْأَسْوَاقِ لَا نَدْرِي أَوْعِيَتَهَا فَقَالَ كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ فَذَهَبَ يُعِيدُ فَقَالَ كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ فَذَهَبَ يُعِيدُ فَقَالَ هُوَ مَا أَقُولُ لَكَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5601

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل ہر نشہ آور مشروب حرام ہے حضرت اسود بن شیبان سدوسی نے کہا کہ حضرت عطا سے ایک آدمی نے پوچھا: ہم لمبے لمبے سفر کرتے ہیں تو بازاروں میں ہمارے سامنے بہت سے مشروب آتے ہیں ۔ ہمیں علم نہیں ہوتا کہ وہ کس برتن میں بنایا گیا ؟ حضرت عطا نے فرمایا : ہر نشہ آور مشروب حرام ہے ۔وہ دوبارہ وہی سوال کرنے لگا تو انھوں نے پھر فرمایا : ہر نشہ آور مشروب حرام ہے ۔وہ پھر سوال دہرانے لگا تو انھوں نے کہا : جواب وہی ہے جو میں تجھے دےچکا ۔
تشریح : حضرت عطا کا مقصود یہ تھا کہ برتن کسی چیز کو حرام یا حلال نہیں کرتا ۔ اگر مشروب نشہ آور ہو تو وہ جس برتن میں بھی بنایا گیا ہو ،حرام ہے اور اگر اس میں نشہ نہیں تو حلال ہے ،خواہ کسی برتن میں تیار کیا گیا ہو۔ حضرت عطا کا مقصود یہ تھا کہ برتن کسی چیز کو حرام یا حلال نہیں کرتا ۔ اگر مشروب نشہ آور ہو تو وہ جس برتن میں بھی بنایا گیا ہو ،حرام ہے اور اگر اس میں نشہ نہیں تو حلال ہے ،خواہ کسی برتن میں تیار کیا گیا ہو۔