كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ تَحْرِيمُ كُلِّ شَرَابٍ أَسْكَرَ صحيح الإسناد أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ الْبِتْعِ فَقَالَ كُلُّ شَرَابٍ أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ وَالْبِتْعُ هُوَ نَبِيذُ الْعَسَلِ
کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل
ہر نشہ آور مشروب حرام ہے
حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بتع کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا : ’’ہرنشہ آور مشروب حرام ہے ۔،، بتع شہد کی نبیذ کو کہتے ہیں ۔
تشریح :
آپ کے جواب کا مقصود یہ ہے کہ اگر بتع نشہ آور ہے تو حرام ہے ورنہ نہیں۔
آپ کے جواب کا مقصود یہ ہے کہ اگر بتع نشہ آور ہے تو حرام ہے ورنہ نہیں۔