سنن النسائي - حدیث 5594

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ تَحْرِيمُ كُلِّ شَرَابٍ أَسْكَرَ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَقُتَيْبَةُ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلُّ شَرَابٍ أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ قَالَ قُتَيْبَةُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5594

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل ہر نشہ آور مشروب حرام ہے حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ہر نشہ آور مشروب حرام ہے ۔،، قتیبہ نے کہا : عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم .
تشریح : امام نسائی ﷫ نے یہ حدیث دو استادوں : اسحاق بن ابراہیم اور قتیبہ سے بیان کی ہے ۔ استاد اسحاق بن ابراہیم نے حدیث بیان کرتے ہوئے کہا عن عائشۃ ، قالت : قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جبکہ استاد قتبیہ کے الفاظ ہیں : عن عائشۃ صلی اللہ علیہ وسلم سبحان اللہ ! محدثین کرام ﷫ نقل روایت میں کس درجہ محتاط تھے امام نسائی ﷫ نے یہ حدیث دو استادوں : اسحاق بن ابراہیم اور قتیبہ سے بیان کی ہے ۔ استاد اسحاق بن ابراہیم نے حدیث بیان کرتے ہوئے کہا عن عائشۃ ، قالت : قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جبکہ استاد قتبیہ کے الفاظ ہیں : عن عائشۃ صلی اللہ علیہ وسلم سبحان اللہ ! محدثین کرام ﷫ نقل روایت میں کس درجہ محتاط تھے