سنن النسائي - حدیث 5582

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ ذِكْرُ أَنْوَاعِ الْأَشْيَاءِ الَّتِي كَانَتْ مِنْهَا الْخَمْرُ حِينَ نَزَلَ تَحْرِيمُهَا صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ زَكَرِيَّا وَأَبِي حَيَّانَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ الْخَمْرَ نَزَلَ تَحْرِيمُهَا وَهِيَ مِنْ خَمْسَةٍ مِنْ الْعِنَبِ وَالْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالتَّمْرِ وَالْعَسَلِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5582

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل جب شراب کی حرمت کا حکم نازل ہو تو کن چیزوں سے شراب تیار ہوتی تھی ؟ حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ میں نےحضرت عمر بن خطاب ﷜ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر مبار ک پرفاتے سنا : حمد وصلاۃ کے بعد (یاد رکھوکہ ) شراب کی حرمت نازل ہوئی تو وہ پانچ چیزوں سے تیار کی جاتی تھی :انگور سے ،گندم سے ،جو سے ، کھجور سے اور شہدسے۔
تشریح : ان پانچ چیزوں کے ذکر سے مقصود باقی چیزوں کی نفی نہیں بلکہ اپنا رواج بتانا ہے ورنہ شراب جس چیز سے بھی تیار کی جائے ،حرام ہے ۔ایک قطرہ بھی حرام ہے ۔ ان پانچ چیزوں کے ذکر سے مقصود باقی چیزوں کی نفی نہیں بلکہ اپنا رواج بتانا ہے ورنہ شراب جس چیز سے بھی تیار کی جائے ،حرام ہے ۔ایک قطرہ بھی حرام ہے ۔