سنن النسائي - حدیث 5578

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ تَأْوِيلُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَمِنْ ثَمَرَاتِ النَّخِيلِ وَالْأَعْنَابِ تَتَّخِذُونَ مِنْهُ سَكَرًا وَرِزْقًا حَسَنًا} [النحل: 67] صحيح الإسناد مقطوع أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ السَّكَرُ خَمْرٌ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5578

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل اللہ تعالی کے فرمان :’’اور کھجوروں انگوروں کے کچھ پھلوں سے تم نشہ آور مشروب اور اچھا (حلال وعمدہ ) رزق تیار کرتے ہو۔،، حضرت سعید بن جبیر سے منقول ہے (آیت مذکورہ میں )’’سکر ،،سے مراد شراب ہے ۔