سنن النسائي - حدیث 5569

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ التَّرْخِيصُ فِي انْتِبَاذِ الْبُسْرِ وَحْدَهُ وَشُرْبِهِ قَبْلَ تَغَيُّرِهِ فِي فَضِيخِهِ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَنْبِذُوا الزَّهْوَ وَالرُّطَبَ جَمِيعًا وَلَا الْبُسْرَ وَالزَّبِيبَ جَمِيعًا وَانْبِذُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَى حِدَتِهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5569

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل اکیلی گدر کھجور کی نبیذ بنانے اور پینے کی رخصت بشرطیکہ اس میں تبدیلی (نشہ پیدا )نہ ہو حضرت ابو قتادہ ﷜ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’پکنے کے قریب اور پکی کھجوروں کو ملا کر نبیذ نہ بناؤ ۔ (اسی طرح )گدر کھجور اور منقی کو بھی نہ ملاؤ بلکہ ان میں سے ہر ایک الگ الگ نبیذ بناؤ۔