سنن النسائي - حدیث 5560

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ خَلِيطُ الْبُسْرِ وَالتَّمْرِ صحيح الإسناد أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ قَالَ أَنْبَأَنَا حُمَيْدٌ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ الْبُسْرُ وَحْدَهُ حَرَامٌ وَمَعَ التَّمْرِ حَرَامٌ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5560

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل گدر اور خشک کھجور کی مشترکہ نبیذ حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا :بسر ،یعنی گدر کھجور اکیلی کی نبیذ بھی حرام ہے اور خشک کھجور کے ساتھ ملا کر بھی حرام ہے ۔
تشریح : ممکن ہے بسر کی نبیذ میں جلدی نشہ پیدا ہوتا ہو ،اس لیے حضرت ابن عباس ؓ اسے حرام سمجھے ہوں۔ بہر صورت یہ حرام تبھی ہے جب اس میں نشہ پید ا ہو جائے ورنہ نہیں مگر بسر وتمر کی مشترکہ نبیذ ہر حال میں حرام ہے نشہ پیدا ہو یا نہ ہو ، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے مطلقا منع فرمایا ہے ۔اگر چہ احناف کے نزدیک مشترکہ نبیذ اگر نشہ آور نہ ہو تو جائز ہے مگر یہ صریح احادیث کے خلاف ہے ۔رائے اور قیاس نص کے مقابلے میں مذموم ہے ۔(مزید دیکھیے ،حدیث:5549) ممکن ہے بسر کی نبیذ میں جلدی نشہ پیدا ہوتا ہو ،اس لیے حضرت ابن عباس ؓ اسے حرام سمجھے ہوں۔ بہر صورت یہ حرام تبھی ہے جب اس میں نشہ پید ا ہو جائے ورنہ نہیں مگر بسر وتمر کی مشترکہ نبیذ ہر حال میں حرام ہے نشہ پیدا ہو یا نہ ہو ، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے مطلقا منع فرمایا ہے ۔اگر چہ احناف کے نزدیک مشترکہ نبیذ اگر نشہ آور نہ ہو تو جائز ہے مگر یہ صریح احادیث کے خلاف ہے ۔رائے اور قیاس نص کے مقابلے میں مذموم ہے ۔(مزید دیکھیے ،حدیث:5549)