كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ اسْتِحْقَاقُ الْخَمْرِ لِشَرَابِ الْبُسْرِ وَالتَّمْرِ صحيح موقوف أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ الْبُسْرُ وَالتَّمْرُ خَمْرٌ رَفَعَهُ الْأَعْمَشُ
کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل
۔گدر (ادھ پکی )اور خشک کھجوروں کی ملا کرتیار کر وہ نشہ آور مشروب کو خمر کہا جا سکتا ہے
حضرت جابر بن عبد اللہ ؓ نے فرمایا : گدر اور خشک کھجوروں سے خمر تیار ہوتی ہے ۔
اعمش نے اس حدیث کو مرفوع بیان کیاہے ۔
تشریح :
امام نسائی یہ بتانا چاہتے ہیں کہ شعبہ ،سفیان او راعمش تینوں نے یہ روایت محارب بن دثار سے بیان کی ہے ۔ شعبہ اور سفیان نے تو اسے موقوف ، یعنی حضرت جابر ؓ کا قول بیان کیا ہے جبکہ اعمش نے ان دونو ں کی مخالفت کرتے ہوئے اسکو مرفوع ،یعنی رسول اللہ کا فرمان کہا ہے جیسا کہ اس سے اگلی روایت :5548 کی سند دیکھنے سے یہ واضح طور پر معلوم ہوتاہے ۔ یہ روایت موقوفا اور مرفوعا دونوں طرح درست اور صحیح ہے ۔واللہ اعلم،