سنن النسائي - حدیث 5536

كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ الِاسْتِعَاذَةُ بِرِضَاءِ اللَّهِ مِنْ سَخَطِ اللَّهِ تَعَالَى صحيح أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ قَالَ حَدَّثَنِي الْعَلَاءُ بْنُ هِلَالٍ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ مَسْرُوقِ بْنِ الْأَجْدَعِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ طَلَبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فِي فِرَاشِي فَلَمْ أُصِبْهُ فَضَرَبْتُ بِيَدِي عَلَى رَأْسِ الْفِرَاشِ فَوَقَعَتْ يَدِي عَلَى أَخْمَصِ قَدَمَيْهِ فَإِذَا هُوَ سَاجِدٌ يَقُولُ أَعُوذُ بِعَفْوِكَ مِنْ عِقَابِكَ وَأَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5536

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان اللہ تعالی کی ناراضی سے بچنے کےلیےاللہ کی رضا مندی کی پناہ حاصل کرنا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ ایک رات میں نے رسول اللہ ﷺ کواپنے بستر پرتلاش کیالیکن آپ مجھے نہ ملے ۔ میں نے اپنا ہاتھ بستر کےسرہانے کی جانب مارا تو میرا ہاتھ آپ کےمبارک پاؤں کےتلووں پرلگا۔ آپ سجدے کی حالت میں تھے اورفرما رہے تھے(اے اللہ !) میں تیری سزا سےے بچنے کےلیے تیر معافی کی پناہ میں آتا ہوں ۔ تیری ناراضی سے بچنے کےلیے تیری رضامندی کی پناہ حاصل کرتاہوں ۔ اورتجھ سے (تیرے عذاب سے بچنے کےلیے )تیری پناہ لیتا ہوں ۔‘‘
تشریح : حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اچانک جاگیں تو آپ کوبستر پرنہ پاکر پریشان ہوگئیں ۔ فرمارہےتھے گویا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اچانک جاگیں تو آپ کو بستر پرنہ پار کر پریشان ہوگئیں ۔فرمارہے تھے گویا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کاہاتھ لگنے کےبعد آپ نے اونچا پڑھنا شروع کردیا تاکہ پتا چل جائے کہ آپ نماز پڑھ رہے ہیں ۔ اللہ تعالی کی رضا مندی کی پناہ حاصل کرنے کا مطلب یہ ہےکہ اے اللہ تو مجھ پر راضی ہوجا ٭ ناراض نہ رہنا وغیرہ ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اچانک جاگیں تو آپ کوبستر پرنہ پاکر پریشان ہوگئیں ۔ فرمارہےتھے گویا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اچانک جاگیں تو آپ کو بستر پرنہ پار کر پریشان ہوگئیں ۔فرمارہے تھے گویا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کاہاتھ لگنے کےبعد آپ نے اونچا پڑھنا شروع کردیا تاکہ پتا چل جائے کہ آپ نماز پڑھ رہے ہیں ۔ اللہ تعالی کی رضا مندی کی پناہ حاصل کرنے کا مطلب یہ ہےکہ اے اللہ تو مجھ پر راضی ہوجا ٭ ناراض نہ رہنا وغیرہ ۔