سنن النسائي - حدیث 5534

كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ الِاسْتِعَاذَةُ بِرِضَاءِ اللَّهِ مِنْ سَخَطِ اللَّهِ تَعَالَى صحيح أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ صَيْفِيٍّ عَنْ أَبِي الْيَسَرِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَدْعُو فَيَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْهَرَمِ وَالتَّرَدِّي وَالْهَدْمِ وَالْغَمِّ وَالْحَرِيقِ وَالْغَرَقِ وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ يَتَخَبَّطَنِي الشَّيْطَانُ عِنْدَ الْمَوْتِ وَأَنْ أُقْتَلَ فِي سَبِيلِكَ مُدْبِرًا وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أَمُوتَ لَدِيغًا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5534

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان اللہ تعالی کی ناراضی سے بچنے کےلیےاللہ کی رضا مندی کی پناہ حاصل کرنا حضرت ابوالیسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ دعا میں یوں فرمایا کرتے تھے :اے اللہ ! میں سخت بڑھاپے اونچی جگہ سے گر جانے دب جانے غم واندوہ آگ سے جل مرنےاورغرق ہو جانےسے تیر ی پناہ چاہتا ہوں کہ میری موت کے وقت شیطان مجھے بدحواس کرد اوریہ کہ میں دوران جہاد میں میدان جنگ سے پیٹھ پھیر کر بھاگتا ہوا ماراجاؤں ۔ اوراس بات سےبھی تیری پناہ چاہتاہوں کہ میں کسی زہریلی چیزکےڈنک سے مرجاؤں ۔‘‘