سنن النسائي - حدیث 5533

كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ الِاسْتِعَاذَةُ مِنَ التَّرَدِّي، وَالْهَدْمِ صحيح أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ صَيْفِيٍّ مَوْلَى أَبِي أَيُّوبَ عَنْ أَبِي الْيَسَرِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ التَّرَدِّي وَالْهَدْمِ وَالْغَرَقِ وَالْحَرِيقِ وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ يَتَخَبَّطَنِي الشَّيْطَانُ عِنْدَ الْمَوْتِ وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أَمُوتَ فِي سَبِيلِكَ مُدْبِرًا وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أَمُوتَ لَدِيغًا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5533

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان نیچے گر جانے اوردب کرمرجانے سے پناہ کی دعا حضرت ابوالیسر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتےتھے :اے اللہ !میں تیری پناہ میں آتا ہوں اس بات سے کہ کسی اونچی جگہ سے گر جاؤں یا کوئی عمارت مجھ پر گر جائےیا غرق ہوجاؤں یا آگ میں جل مروں۔ اوراس بات سے بھی تیری پناہ میں آتا ہوں کہ مجھے مرتےوقت شیطان بد حواس کردے۔ اورمیں اس بات سے بھی تیری پناہ میں آتا ہوں کہ تیرے راستے میں (دوران جہاد میں ) میدان جنگ سے پیٹھ پھیر کر بھاگتا ہوا مارا جاؤں ۔ اوراس بات سے بھی تیر پناہ میں آٹا ہوں کہ کسی زہریلی چیز کے ڈسنے سے مرجاؤں ۔‘‘
تشریح : 1۔ ان میں سے اکثرحادثاتی موتین ہیں جن میں انسان اچانک مرجاتا ہے ۔ کلمہ اورتوبہ کا موقع نہیں ملتا لہذا یہ موتیں اچھی نہیں ۔ ویسے بھی ان سے انسان کی شکل بگڑ جاتی ہے جوظاہر ہے اچھی بات نہیں اس لیے ان سے پناہ مانگنا حق ہے ۔ 2۔ میدان جنگ سے بھاگتا جرم عظیم ہے ۔اس حال میں موت گناہ والی موت ہے ۔ قرآن مجید میں اس کی مذمت کی گئی ہے ۔ 3۔ بدحواس کردے یعنی گمراہ کردے یاتوبہ وکلمہ کی طرف توجہ نہ کرنے دیے یااللہ تعالی سے بدگمان کردےوغیرہ ۔ 4۔ گر جانے فضا سے یا پہاڑسے یامکان کی چھت وغیرہ سے کہ بچنے کاامکان نہ ہو ۔ 1۔ ان میں سے اکثرحادثاتی موتین ہیں جن میں انسان اچانک مرجاتا ہے ۔ کلمہ اورتوبہ کا موقع نہیں ملتا لہذا یہ موتیں اچھی نہیں ۔ ویسے بھی ان سے انسان کی شکل بگڑ جاتی ہے جوظاہر ہے اچھی بات نہیں اس لیے ان سے پناہ مانگنا حق ہے ۔ 2۔ میدان جنگ سے بھاگتا جرم عظیم ہے ۔اس حال میں موت گناہ والی موت ہے ۔ قرآن مجید میں اس کی مذمت کی گئی ہے ۔ 3۔ بدحواس کردے یعنی گمراہ کردے یاتوبہ وکلمہ کی طرف توجہ نہ کرنے دیے یااللہ تعالی سے بدگمان کردےوغیرہ ۔ 4۔ گر جانے فضا سے یا پہاڑسے یامکان کی چھت وغیرہ سے کہ بچنے کاامکان نہ ہو ۔