سنن النسائي - حدیث 5530

كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ الِاسْتِعَاذَةُ مِنْ شَرِّ مَا لَمْ يَعْمَلْ صحيح أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ حُصَيْنٍ سَمِعْتُ هِلَالَ بْنَ يَسَافٍ عَنْ فَرْوَةَ بْنِ نَوْفَلٍ قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَةَ أَخْبِرِينِي بِدُعَاءٍ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو بِهِ قَالَتْ كَانَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5530

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان ناکردہ گناہوں کے شرسےپناہ مانگنا حضرت فروہ بن نوفل سے منقول ہے کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا کہ مجھے کوئی ایسی دعا بتلائیے جورسول اللہ ﷺفرمایا کرتے تھے ۔ انھوں نے کہا:آپ فرماتے تھے :اے اللہ ! میں ان کاموں کے شرسے تیری پناہ میں آتا ہوں جو میں کر چکا ہوں اور ان کاموں کے شرسے بھی جو میں نے (ابھی تک ) نہیں کیے ۔‘‘
تشریح : آئندہ گناہوں کےشرسے بھی پںاہ طلب کر جاسکتی ہے کیونکہ آخر ان کا صدور تومقدر ہے ۔ اورقیامت کےدن سب گناہ ہی نامئہ اعمال میں موجود ہوں گے۔ آئندہ گناہوں کےشرسے بھی پںاہ طلب کر جاسکتی ہے کیونکہ آخر ان کا صدور تومقدر ہے ۔ اورقیامت کےدن سب گناہ ہی نامئہ اعمال میں موجود ہوں گے۔