سنن النسائي - حدیث 5529

كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ الِاسْتِعَاذَةُ مِنْ شَرِّ مَا لَمْ يَعْمَلْ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ فَرْوَةَ بْنِ نَوْفَلٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ فَقُلْتُ حَدِّثِينِي بِشَيْءٍ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو بِهِ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5529

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان ناکردہ گناہوں کے شرسےپناہ مانگنا حضرت فروہ بن نوفل نے کہا کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے عرض کی :مجھے وہ الفاظ بیان فرمائیے جن کے ساتھ رسول اللہ ﷺ دعا فرمایا کرتے تھے ۔ انھوں نے کہا : رسول اللہ ﷺ (یوں دعا)فرماتے تھے :’’اے اللہ !میں اپںے کردہ وناکردہ گناہوں کےشرسے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔