سنن النسائي - حدیث 5520

كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ الِاسْتِعَاذَةُ مِنْ عَذَابِ النَّارِ صحيح أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو عَنْ يَحْيَى أَنَّهُ حَدَّثَهُ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ النَّارِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ وَمِنْ شَرِّ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5520

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان آگ کےعذاب سے پناہ مانگنا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’آگ کےعذاب قبر کے عذاب زندگی اورموت کےفتنے اورمسیح دجال کے شرسے اللہ کی پںاہ حاصل کیاکرو۔‘
تشریح : اصل تویہی ہے کہ آگ کےعذاب سے مراد جہنم کاعذاب ہے کیونکہ جہنم میں سب بڑاذریعہ عذاب آگ ہے لیکن ظاہر الفاظ کےلحاظ سے دنیا میں آگ سے جل مرنے کوبھی آگ کاعذاب کہا جاسکتا ہے ۔ واللہ اعلم . آئندہ باب اورحدیث میں بھی یہ احتمال ہوسکتا ہے ۔ اصل تویہی ہے کہ آگ کےعذاب سے مراد جہنم کاعذاب ہے کیونکہ جہنم میں سب بڑاذریعہ عذاب آگ ہے لیکن ظاہر الفاظ کےلحاظ سے دنیا میں آگ سے جل مرنے کوبھی آگ کاعذاب کہا جاسکتا ہے ۔ واللہ اعلم . آئندہ باب اورحدیث میں بھی یہ احتمال ہوسکتا ہے ۔