سنن النسائي - حدیث 5514

كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ الِاسْتِعَاذَةُ مِنْ فِتْنَةِ الْمَمَاتِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُعَلِّمُهُمْ هَذَا الدُّعَاءَ كَمَا يُعَلِّمُ السُّورَةَ مِنْ الْقُرْآنِ قُولُوا اللَّهُمَّ إِنَّا نَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ جَهَنَّمَ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5514

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان موت کےفتنے سے بچاؤکی دعا کرنا حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺاپنے صحابہ کویہ دعا یوں سکھاتے جیسے قرآن مجید کی سورت یاد کرواتے تھے ۔ (فرماتے:) ’’کہو:اےاللہ! ہم جہنم کےعذاب سےتیری پناہ میں آتے ہیں ۔ میں قبر کےعذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔ میں مسیح دجال کےفتنے سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں اور میں زندگی اورموت کے فتنے سے تیری پناہ مانگتاہوں ‘‘