سنن النسائي - حدیث 5512

كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ الِاسْتِعَاذَةُ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا صحيح الإسناد أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ عَنْ مُحَمَّدٍ وَذَكَرَ كَلِمَةً مَعْنَاهَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عَلْقَمَةَ الْهَاشِمِيَّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ أَطَاعَنِي فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ وَمَنْ عَصَانِي فَقَدْ عَصَى اللَّهَ وَكَانَ يَتَعَوَّذُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ جَهَنَّمَ وَفِتْنَةِ الْأَحْيَاءِ وَالْأَمْوَاتِ وَفِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5512

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان زندگی کےفتنے سے پناہ مانگنا حضرت ابوہریرہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کوفرماتےسنا:’’جس شخص نےمیری اطاعت کی ‘اس نے اللہ تعالی کی اطاعت کی اورجس نےمیری نافرمانی کی اس نے اللہ تعالی کی نافرمانی کی ۔‘‘آپ قبر کےعذاب ‘جہنم کےعذاب ‘زندوں اورمردوں کےفتنے اورمسیح دجال کےفتنے سے اللہ تعالی کی پناہ مانگاکرتےتھے۔
تشریح : زندوں اورمردوں کےفتنے سےمراد بھی زندگی اورموت کافتنہ ہی ہے یعنی وہ فتنہ جوزندوں یا مردوں کولاحق ہوتاہے۔ زندوں کافتنہ گمراہی اورمردوں کافتنہ براانجام یعنی برموت ہے۔ زندوں اورمردوں کےفتنے سےمراد بھی زندگی اورموت کافتنہ ہی ہے یعنی وہ فتنہ جوزندوں یا مردوں کولاحق ہوتاہے۔ زندوں کافتنہ گمراہی اورمردوں کافتنہ براانجام یعنی برموت ہے۔