سنن النسائي - حدیث 5510

كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ الِاسْتِعَاذَةُ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ وَمَالِكٌ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عُوذُوا بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ عُوذُوا بِاللَّهِ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ عُوذُوا بِاللَّهِ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5510

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان زندگی کےفتنے سے پناہ مانگنا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبئ اکرم ﷺ نے فرمایا :’’قبر کےعذاب سے اللہ تعالی کی پناہ حاصل کیاکرو۔ زندگی اورموت کے فتنےسے اللہ تعالی کی پناہ مانگا کرو۔ مسیح دجال کےفتنے سے اللہ تعالی کی پناہ طلب کیاکرو۔‘
تشریح : زندگی کےفتنےسےمرادگمراہی ہے یا مصائب وآزمائشیں جنھیں انسان برداشت نہ کرسکے۔ زندگی کےفتنےسےمرادگمراہی ہے یا مصائب وآزمائشیں جنھیں انسان برداشت نہ کرسکے۔