سنن النسائي - حدیث 5506

كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ الِاسْتِعَاذَةُ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ صحيح الإسناد أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يَحْيَى عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَسْتَعِيذُ بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ قَالَ وَقَالَ إِنَّكُمْ تُفْتَنُونَ فِي قُبُورِكُمْ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5506

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان دجال کےفتنے سے بچاؤ کی دعا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبئ اکرم ﷺ قبر کی عذاب اوردجال کےفتنے سے اللہ تعالی کی پناہ طلب کیا کرتے تھے نیز آپ نےفرمایا :’’قبروں میں بھی تمھاری آزمائش ہوگی۔‘
تشریح : عذاب قبراورقتنہ دجال میں مناسبت یہ ہے کہ دونوں میں ایمان کاامتحان ہے ۔ منافق یہ دونوں امتحان پاس نہیں کرسکیں گے۔ مخلص لوگ ہی کامیاب ہوں گے ۔یہاں دجال کا اقتدار ہوگا ‘وہا ں فرشتوں کے سوالات ۔ عذاب قبراورقتنہ دجال میں مناسبت یہ ہے کہ دونوں میں ایمان کاامتحان ہے ۔ منافق یہ دونوں امتحان پاس نہیں کرسکیں گے۔ مخلص لوگ ہی کامیاب ہوں گے ۔یہاں دجال کا اقتدار ہوگا ‘وہا ں فرشتوں کے سوالات ۔