سنن النسائي - حدیث 5505

كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ الِاسْتِعَاذَةُ مِنْ غَلَبَةِ الرِّجَالِ صحيح أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي عَمْرٍو أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَبِي طَلْحَةَ الْتَمِسْ لِي غُلَامًا مِنْ غِلْمَانِكُمْ يَخْدُمُنِي فَخَرَجَ بِي أَبُو طَلْحَةَ يَرْدُفُنِي وَرَاءَهُ فَكُنْتُ أَخْدُمُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلَّمَا نَزَلَ فَكُنْتُ أَسْمَعُهُ يُكْثِرُ أَنْ يَقُولَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْهَرَمِ وَالْحُزْنِ وَالْعَجْزِ وَالْكَسَلِ وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ وَضَلَعِ الدَّيْنِ وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5505

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان لوگوں کے غلبے سے بچنے کی دعا حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نےحضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا:’’اپنے نوجوان لڑکوں میں سے کوئی لڑکا تلاش کرو جومیری خدمت کیاکرے۔‘‘حضرت ابوطلحہ مجھے اپںے پیچھے سواری پربٹھا کرلے گئے ۔ جب رسول اللہ ﷺپڑاؤ فرماتے تومیں آپ کی خدمت کیاکرتاتھا ۔ میں آپ کواکثریہ دعا پڑھتے سنتاتھا:’’اے اللہ ! میں شدید بڑھاپے غم نکمے پن کاہلی کنجوسی بزدلی قرض کے بوجھ اورلوگوں کےغلبے سے تیری پںاہ چاہتا ہوں ۔‘‘
تشریح : یہ جنگ خیبر کاواقعہ ہے ۔ حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ حضرت انس رضی اللہ عنہ کی والدہ محترمہ کےخاوند تھے ۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ پہلے بھی آپ کی خدمت کیاکرتےتھے مگر چونکہ عمر میں چھوٹے تھے ‘ اس لیے آپ نے محسوس فرمایا کہ شاید گھر والے اتنے چھوٹے بچے کوجنگی سفر میں ساتھ بھیجنے پرراضی نہ ہوں ۔ آپ نے حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ ہی سے خادم کی خواہش فرمائی۔ انھوں نے حضرت انس کوہی ساتھ لے لیا ۔ رضی اللہ عنہ وارضاہ یہ جنگ خیبر کاواقعہ ہے ۔ حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ حضرت انس رضی اللہ عنہ کی والدہ محترمہ کےخاوند تھے ۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ پہلے بھی آپ کی خدمت کیاکرتےتھے مگر چونکہ عمر میں چھوٹے تھے ‘ اس لیے آپ نے محسوس فرمایا کہ شاید گھر والے اتنے چھوٹے بچے کوجنگی سفر میں ساتھ بھیجنے پرراضی نہ ہوں ۔ آپ نے حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ ہی سے خادم کی خواہش فرمائی۔ انھوں نے حضرت انس کوہی ساتھ لے لیا ۔ رضی اللہ عنہ وارضاہ