كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ الِاسْتِعَاذَةُ مِنْ كَآبَةِ الْمُنْقَلَبِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ مُقَدَّمٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بِشْرٍ الْخَثْعَمِيِّ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَافَرَ فَرَكِبَ رَاحِلَتَهُ قَالَ بِإِصْبَعِهِ وَمَدَّ شُعْبَةُ بِإِصْبَعِهِ قَالَ اللَّهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ وَالْخَلِيفَةُ فِي الْأَهْلِ وَالْمَالِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ وَعْثَاءِ السَّفَرِ وَكَآبَةِ الْمُنْقَلَبِ
کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان
(سفر کے بعد)غمناک واپسی سے پناہ کی دعا
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا :رسول اللہ ﷺ جب سفر شروع کرتےاوراونٹ پرسوار ہتے تواپنی انگشت شہادت سے (آسمان کی طرف)اشارہ فرماتے(راوی حدیث ) شعبہ نے اپنی انگلی کولمبا کیا(اوراشارہ کرکےدکھایا ) اوریہ دعا پڑھتے:’’اے اللہ ! توہی سفر میں اصلی ساتھی ہے ۔اوراہل ومال میں توہی نگران ہے۔ اے اللہ !میں سفر کے مصائب اورغمناک واپسی سے تیری پناہ میں آتا ہوں ۔‘
تشریح :
’’اصلی ساتھی‘‘کیونکہ دوسرے ساتھی کسی بھی وقت ساتھ چھوڑ سکتے ہیں ۔ خوشی سے ناخوشی سے۔ ’’نگران ‘‘عربی میں لفظ ’’خلیفہ‘‘استعمال ہوا ہے جس کے معنی نائب اورجانشین ہے۔ مطلب یہ ہے کہ میری عدم موجودگی میں توہی میری جگہ کفایت فرمائے گا۔ اس مفہوم کونگران کےلفظ سےبیان کیاگیاہے ۔