سنن النسائي - حدیث 5499

كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ الِاسْتِعَاذَةُ مِنْ سُوءِ الْعُمُرِ ضعيف أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ بَكَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ يَعْنِي أَبَاهُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ قَالَ حَجَجْتُ مَعَ عُمَرَ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ بِجَمْعٍ أَلَا إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَعَوَّذُ مِنْ خَمْسٍ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْبُخْلِ وَالْجُبْنِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ سُوءِ الْعُمُرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الصَّدْرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5499

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان بری عمر سے بچاؤ کی دعا حضرت عمرہ بن میمون نے بیان کیاکہ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کےساتھ حج کو گیا۔ میں نے ان کو مزدلفہ میں فرماتے سنا : خبر دار!نبئ اکرم ﷺ پانچ چیزوں سے اللہ تعالی کی پناہ طلب فرمایا کرتےتھے:’’اے اللہ !میں کنجوسی اوربزدلی سے تیری پناہ میں آتا ہوں ۔ میں بری عمر سے تیری پناہ طلب کرتاہوں ۔سینے کےفتنے سےتیری پناہ مانگتا ہوں اورعذاب قبرسے تیری پںاہ چاہتاہوں ۔‘
تشریح : تفصیل کےلیے دیکھیے احادیث:5445،5447،5448 تفصیل کےلیے دیکھیے احادیث:5445،5447،5448