سنن النسائي - حدیث 5463

كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ الِاسْتِعَاذَةُ مِنْ الذِّلَّةِ ضعيف قَالَ أَخْبَرَنِي مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ عَنْ أَبِي عَمْرٍو هُوَ الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي إِسْحَقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ قَالَ حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ عِيَاضٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنْ الْفَقْرِ وَالْقِلَّةِ وَالذِّلَّةِ وَأَنْ تَظْلِمَ أَوْ تُظْلَمَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5463

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان ذلت سے ( اللہ تعالیٰ کی )پناہ حاسل کرنا حضرت ابوھریرہ ﷜سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا:’’تم فقر ‘قلت ‘ذلت اور اس بات سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگا کرو کہ تم کسی پر ظلم کرو یا کسی کے ظلم وستم کا نشانہ بنو۔‘
تشریح : :یہ روایت امر (حکم) کے صیغے کے ساتھ ضعیف ہے کیونکہ اس کی سند میں جعفر بن عیاض مجہول راوی ہے ‘تا ہم آپکے فعل کے طور پر ثابت ہے کہ آپ یہ دعا پڑھا کرتے تھے جیسا کہ سابقہ روایت میں ہے ۔ :یہ روایت امر (حکم) کے صیغے کے ساتھ ضعیف ہے کیونکہ اس کی سند میں جعفر بن عیاض مجہول راوی ہے ‘تا ہم آپکے فعل کے طور پر ثابت ہے کہ آپ یہ دعا پڑھا کرتے تھے جیسا کہ سابقہ روایت میں ہے ۔