سنن النسائي - حدیث 5460

كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ الِاسْتِعَاذَةُ مِنْ الْعَجْزِ صحيح أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَاضِرٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ لَا أُعَلِّمُكُمْ إِلَّا مَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُنَا يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ وَالْهَرَمِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ اللَّهُمَّ آتِ نَفْسِي تَقْوَاهَا وَزَكِّهَا أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّاهَا أَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلَاهَا اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ وَمِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ وَعِلْمٍ لَا يَنْفَعُ وَدَعْوَةٍ لَا يُسْتَجَابُ لَهَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5460

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان نکمے پن سے(اللہ تعالیٰ کی)پناہ طلب کرنا حضرت زید بن ارقم ﷜نے فرمایا:میں تمہیں وہی دعا سکھلاؤں گا جو رسول اللہﷺہمیں سکھایا کرتے تھے ۔آپ فرماتے تھے :’’اے اللہ!میں نکمے پن ‘کاہلی‘کنجوسی‘بزدلی ‘شدید بڑھاپے اور عذاب قبر سے تیری پناہ میں آتا ہوں ۔اے اللہ !میرے نفس کو تقوٰی عطا فرما اور اس کو پاکیزہ فرما تو ہی بہترین پاکیزہ فرمانے والا ہے۔ تو ہی اس کا مدد گار اور مالک ہے۔ اے اللہ !تیری پناہ کا طلب گار ہوں اس دل سے جو تیرےسامنے عاجز نہ ہو ‘اس نفس سے جو سیر نہ ہو ‘اس علم سے جو مفید نہ ہو اور دعا سے جو قبول نہ ہو ۔‘
تشریح : تفصیل کے لیے دیکھیے ‘حدیث:5444 تفصیل کے لیے دیکھیے ‘حدیث:5444