سنن النسائي - حدیث 5455

كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ الِاسْتِعَاذَةُ مِنْ الْحَزَنِ صحيح أَخْبَرَنَا أَبُو حَاتِمٍ السِّجِسْتَانِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي عَمْرٍو مَوْلَى الْمُطَّلِبِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُطَّلِبِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا دَعَا قَالَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ وَالْعَجْزِ وَالْكَسَلِ وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ وَضَلَعِ الدَّيْنِ وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ سَعِيدُ بْنُ سَلَمَةَ شَيْخٌ ضَعِيفٌ وَإِنَّمَا أَخْرَجْنَاهُ لِلزِّيَادَةِ فِي الْحَدِيثِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5455

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان رنج و غم سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنا حضرت اانس بن مالک ﷜سے مروی ہے کہ رسو ل اللہﷺجب دعا کرتے تو یوں فرماتے :’’اے اللہ!میں فکرو غم ‘عجز وکاہلی‘کنجوسی و بزدلی‘قرض کے شدید بوجھ اور لوگوں کے غلبے سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔‘‘ابو عبدالرحمٰن (امام نسائی﷫)نے کہا : (اس حدیث کی سند کا راوی)سعید بن سلمہ ضعیف ہے۔(ضعیف روایت ہونے کے باوجود)ہم نے یہ روایت اس لیے بیان کی ہے کہ ای میں (کچھ عبارت )زیادہ ہے ۔
تشریح : فکرو غم سے پناہ مانگنے کا مفہوم یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مجھے کوئی غم ناک چیز نہ پہنچے اور نہ نقصان دہ چیز کا خطرہ رہے ۔ فکرو غم سے پناہ مانگنے کا مفہوم یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مجھے کوئی غم ناک چیز نہ پہنچے اور نہ نقصان دہ چیز کا خطرہ رہے ۔