سنن النسائي - حدیث 5453

كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ الِاسْتِعَاذَةُ مِنْ الْهَمِّ صحيح الإسناد أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرٌ عَنْ حُمَيْدٍ قَالَ قَالَ أَنَسٌ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْكَسَلِ وَالْهَرَمِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَفِتْنَةِ الدَّجَّالِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5453

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان ۔فکر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرنا حضرت انس ﷜نے فرمایاکہ نبئ اکرم ﷺیہ دعا کیا کرتے تھے :’’ اے اللہ میں بے جاسستی ‘شدید بڑھاپے ‘بزدلی‘بخل ‘دجال کے فتنے اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ حاصل کرتا ہوں ۔‘
تشریح : دجال کسی مخصوص شخص کا نام نہیں بلکہ یہ صفت کا صیغہ ہے ۔اس کے معنی ہیں :فراڈی ‘جعل ساز‘جھوٹا اور دغا باز ۔ہر جھوٹا نبئ‘فراڈی لیڈر اور قائد دجال ہے ‘البتہ سب سے بڑا دجال قریب قیامت پیدا ہو گا جو رب ہونے کا دعویٰ بھی کرے گا ۔اسے حضرت عیسیٰ﷤قتل کریں گے اور اس کا فتنہ فرو کریں گے‘عموماًاس کو دجال کہا جاتا ہے ۔ دجال کسی مخصوص شخص کا نام نہیں بلکہ یہ صفت کا صیغہ ہے ۔اس کے معنی ہیں :فراڈی ‘جعل ساز‘جھوٹا اور دغا باز ۔ہر جھوٹا نبئ‘فراڈی لیڈر اور قائد دجال ہے ‘البتہ سب سے بڑا دجال قریب قیامت پیدا ہو گا جو رب ہونے کا دعویٰ بھی کرے گا ۔اسے حضرت عیسیٰ﷤قتل کریں گے اور اس کا فتنہ فرو کریں گے‘عموماًاس کو دجال کہا جاتا ہے ۔