سنن النسائي - حدیث 5448

كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ الِاسْتِعَاذَةُ مِنْ الْبُخْلِ ضعيف أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى عَنْ زَكَرِيَّا عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَعَوَّذُ مِنْ خَمْسٍ مِنْ الْبُخْلِ وَالْجُبْنِ وَسُوءِ الْعُمُرِ وَفِتْنَةِ الصَّدْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5448

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان بخل سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرنا حضرت ابن مسعود ﷜نے فرمایا کہ نبئ اکرم ﷺپانچ چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ کیا کرتے تھے :بخل‘بزدلی‘بری عمر ‘سینے کے فتنے اور قبر کے عذاب سے ۔
تشریح : ظاہرتو یہی ہے کہ بری عمرسے مرادذلیل ترین عمر ہی ہے جس کا ذکر سابقہ حدیث میں گزرا ہے ‘مگر بری عمر سے مراد گمراہی والی عمر بھی ہو سکتی ہے ‘خواہ وہ جوانی کی عمر ہو یا بڑھاپے کی ۔ ظاہرتو یہی ہے کہ بری عمرسے مرادذلیل ترین عمر ہی ہے جس کا ذکر سابقہ حدیث میں گزرا ہے ‘مگر بری عمر سے مراد گمراہی والی عمر بھی ہو سکتی ہے ‘خواہ وہ جوانی کی عمر ہو یا بڑھاپے کی ۔