سنن النسائي - حدیث 5432

كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ باب ما جاء في سورتي المعوذتين صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنِي الْقَعْنَبِيُّ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خُبَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ بَيْنَا أَنَا أَقُودُ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَاحِلَتَهُ فِي غَزْوَةٍ إِذْ قَالَ يَا عُقْبَةُ قُلْ فَاسْتَمَعْتُ ثُمَّ قَالَ يَا عُقْبَةُ قُلْ فَاسْتَمَعْتُ فَقَالَهَا الثَّالِثَةَ فَقُلْتُ مَا أَقُولُ فَقَالَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فَقَرَأَ السُّورَةَ حَتَّى خَتَمَهَا ثُمَّ قَرَأَ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ وَقَرَأْتُ مَعَهُ حَتَّى خَتَمَهَا ثُمَّ قَرَأَ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ فَقَرَأْتُ مَعَهُ حَتَّى خَتَمَهَا ثُمَّ قَالَ مَا تَعَوَّذَ بِمِثْلِهِنَّ أَحَدٌ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5432

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان ان سورتوں کا بیان جن کے ذریعے سے پناہ پکڑی جاتی ہے۔ حضرت عقبہ بن عامر جہنی﷜سے روایت ہے ‘انھوں نے فرمایا:ایک دفعہ میں ایک جنگی سفر میں آپ کی سواری کی مہار پکڑآگے آگے چل رہا تھا کہ آپ نے فرمایا:’’اے عقبہ پڑھ۔‘‘میں نے آپ کی طرف کان لگایا(تاکہ آپ جو فرمائیں‘وہ میں سن کر پڑھوں۔)پھر کچھ دیر کے بعد فرمایا:’’اے عقبہ !پڑھ۔‘‘میں پھر متوجہ ہوا ۔آپ نے تیسری مرتبہ پھر یہی فرمایا۔میں نے عرض کی :کیا پڑھوں ؟آپ نے فرمایا:سورۂ(قل ھو اللہ احد)‘‘پھر آپ نے آخر تک سورت پڑھی ۔پھر آپ نے سورۂ(قل اعوذ برب الفلق)آخر تک پڑھی ۔میں بھی آپ کے ساتھ پڑھتا رہا ۔پھر آپ نے سورۂ(قل اعوذ برب الناس)آخر تک پڑھی ۔میں بھی آپ کے ساتھ پڑھتا رہا ۔پھر آپ نے فرمایا:’’کسی شخص نے ان جیسی سورتوں یا کلام کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل نہیں کی ۔‘‘
تشریح : یعنی کوئی اور سورت یا کلام پناہ حاصل کر نے کے سلسلے میں ان کے برابر نہیں چہ جائکہ افضل ہو ۔ یعنی کوئی اور سورت یا کلام پناہ حاصل کر نے کے سلسلے میں ان کے برابر نہیں چہ جائکہ افضل ہو ۔