سنن النسائي - حدیث 5431

كِتَابُ الِاسْتِعَاذَةِ باب ما جاء في سورتي المعوذتين صحيح الإسناد أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خُبَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَرِيقِ مَكَّةَ فَأَصَبْتُ خُلْوَةً مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَنَوْتُ مِنْهُ فَقَالَ قُلْ فَقُلْتُ مَا أَقُولُ قَالَ قُلْ قُلْتُ مَا أَقُولُ قَالَ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ حَتَّى خَتَمَهَا ثُمَّ قَالَ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ حَتَّى خَتَمَهَا ثُمَّ قَالَ مَا تَعَوَّذَ النَّاسُ بِأَفْضَلَ مِنْهُمَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5431

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان ان سورتوں کا بیان جن کے ذریعے سے پناہ پکڑی جاتی ہے۔ حضرت عبداللہ بن خبیب ﷜نے فرمایاکہ میں مکہ مکرمہ کے راستے ہوئی تو میں آپ کے قریب ہو گیا ۔آپ نے فرمایا ’’پڑھ‘‘میں نے عرض کی :کیا پڑھوں ؟آپ نے فرمایا:تو(قل اعوذ برب الفلق)آخرسورۂ تک پڑھا کر ۔پھر سورہ ٔ(قل اعوذبرب الناس)آخرسورۂ تک پڑھا کر۔پھر فرمایا:’’کسی انسان نے ان دو سورتوں سے افضل کلام کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل نہیں کی ۔
تشریح : ’’پناہ حاصل نہیں کی‘‘مطلب یہ ہے کہ پناہ حاصل کرنے کے سلسلے میں یہ دو سورتیں سب سے افضل ہیں کیونکہ ان کو اتارا ہی اس مقصد کے لیے گیا ہے ۔ دوسرے مقاصد کے لیے کوئی اور سورتیں بھی افضل ہو سکتی ہیں ۔ ’’پناہ حاصل نہیں کی‘‘مطلب یہ ہے کہ پناہ حاصل کرنے کے سلسلے میں یہ دو سورتیں سب سے افضل ہیں کیونکہ ان کو اتارا ہی اس مقصد کے لیے گیا ہے ۔ دوسرے مقاصد کے لیے کوئی اور سورتیں بھی افضل ہو سکتی ہیں ۔