سنن النسائي - حدیث 5425

كِتَابُ آدَابِ الْقُضَاةِ الْأَلَدُّ الْخَصِمُ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ح وَأَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَبْغَضَ الرِّجَالِ إِلَى اللَّهِ الْأَلَدُّ الْخَصِمُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5425

کتاب: قضا اور قاضیوں کے آداب و مسائل کا بیان ضدی اور جھگڑالوشخص (اللہ تعالیٰ کو سخت نا پسند ہے ) حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے ناپسندیدہ اور قابل نفرت شخص وہ ہے جو ضدی اور جھگڑالو ہے ۔‘
تشریح : اس سے وہ شخص مراد ہے جو ہر وقت جھگڑتا رہتا ہے ‘باطل اور جھوٹ پر ہونے کے باوجود ضد اور جھگڑا نہیں چھوڑتا ‘نیز مخالفت حق میں ہر شخص اور ہر بات پر جھگڑتا ہے ۔واللہ اعلم اس سے وہ شخص مراد ہے جو ہر وقت جھگڑتا رہتا ہے ‘باطل اور جھوٹ پر ہونے کے باوجود ضد اور جھگڑا نہیں چھوڑتا ‘نیز مخالفت حق میں ہر شخص اور ہر بات پر جھگڑتا ہے ۔واللہ اعلم