سنن النسائي - حدیث 542

كِتَابُ الْمَوَاقِيتِ الْكَرَاهِيَةُ فِي ذَلِكَ صحيح أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ هُوَ الْحَفَرِيُّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي لَبِيدٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَغْلِبَنَّكُمْ الْأَعْرَابُ عَلَى اسْمِ صَلَاتِكُمْ هَذِهِ فَإِنَّهُمْ يُعْتِمُونَ عَلَى الْإِبِلِ وَإِنَّهَا الْعِشَاءُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 542

کتاب: اوقات نماز سے متعلق احکام و مسائل عشاء کی نماز کو عتمہ کہنا مکروہ ہے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اعراب (بدوی لوگ) تمھاری اس نماز (عشاء) کے نام کے سلسلے میں تم پر غالب نہ آجائیںَ وہ اونٹوں کی وجہ سے اس نماز کو مؤخر کرتے ہیں۔ بلاشبہ اس نماز کا نام عشاء ہے۔‘‘