سنن النسائي - حدیث 5393

كِتَابُ آدَابِ الْقُضَاةِ الْحُكْمُ بِالتَّشْبِيهِ وَالتَّمْثِيلِ وَذِكْرُ الِاخْتِلَافِ عَلَى الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ فِي حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ صحيح قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ رَدِيفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَتْهُ امْرَأَةٌ مِنْ خَثْعَمَ تَسْتَفْتِيهِ فَجَعَلَ الْفَضْلُ يَنْظُرُ إِلَيْهَا وَتَنْظُرُ إِلَيْهِ وَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْرِفُ وَجْهَ الْفَضْلِ إِلَى الشِّقِّ الْآخَرِ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ فَرِيضَةَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى عِبَادِهِ فِي الْحَجِّ أَدْرَكَتْ أَبِي شَيْخًا كَبِيرًا لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَثْبُتَ عَلَى الرَّاحِلَةِ أَفَأَحُجُّ عَنْهُ قَالَ نَعَمْ وَذَلِكَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5393

کتاب: قضا اور قاضیوں کے آداب و مسائل کا بیان مشابہت اور قیاس کے ساتھ فیصلہ کرنا اور ابن عباس کی حدیث میں (راویوں کا) ولید بن مسلم پر اختلاف حضرت عبد اللہ بن عباس﷠ نے فرمایا: کہ حضرت فضل بن عباس﷠ رسول اللہﷺ کے ساتھ پیچھے سواری پر بیٹھے تھے کہ خثعم قبیلے کی ایک عورت آپ کے پاس مسئلہ پوچھنے آئی۔ فضل اس کو دیکھنے لگے اور وہ فضل کو دیکھنے لگی۔ رسول اللہﷺ نے فضل کا چہرہ دوسری طرف پھیرنا شروع کر دیا وہ کہنے لگی: اے اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ کا اس کے بندوں پر فریضۂ حج، میرے والد پر س وقت فرض ہوا جبکہ میرا باپ بہت بوڑھا ہے۔ وہ سواری پر ٹھہر (بیٹھ) نہیں سکتا تو کیا میں اس کی طرف سے حج کر لوں؟ آپ نے فرمایا: ’’ہاں‘‘ اور یہ حجۃ الوداع کی بات ہے۔
تشریح : ’’ہاں‘‘ یعنی اگلے سال اس کی طرف سے حج کر لینا کیونکہ فی الوقت تو وہ اپنا حج کر رہی تھی۔ ’’ہاں‘‘ یعنی اگلے سال اس کی طرف سے حج کر لینا کیونکہ فی الوقت تو وہ اپنا حج کر رہی تھی۔